ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں ایران کی وزارت صنعت و تجارت و معدنیات کے حکام کے اجلاس میں ملت ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کے موجودہ دباؤ اور پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دباؤ مسلسل جاری نہیں رہے گا اور ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات، صورت حال کو ملت ایران کے حق میں تبدیل کر دیں گے۔
صدر مملکت نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام پر ملت ایران کے بھرپور اعتماد نے دشمنوں کو مایوس کر دیا ہے، مزید کہا کہ ایٹمی میدان میں ترقی و پیشرفت بھی ایرانی عوام پر اسلامی جمہوریہ نظام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف اقتصادی شعبوں میں ایرانی عوام کی موجودگی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی تاریخ ساز اور تمدن ساز قوم کہ دنیا کا علم و صنعت جس کا مرہون منت ہے، تمام دشوار حالات کو عبور کر لے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲